بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بارباڈوس میں کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا، ویسٹ انڈیز نے مقررہ 9 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ایک اننگز کے ختم ہوتے ہی دوبارہ بارش شروع ہوگئی، امپائرز نے دونوں کپتانوں کی مشاورت سے میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دیا تھا۔
لیندل سیمنز 9 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، ایون لوئس 6 رنز پر حسن علی کا نشانہ بنے، کرس گیل 7 رنز بناسکے، نکولس پورن کو 13 رنز پر محمد حفیظ نے پویلین روانہ کیا۔
1st T20I UPDATE: West Indies 85-5, 9 overs#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #WIvPAK pic.twitter.com/QsVVUiXYKJ
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) July 28, 2021
آندرے رسل بھی صرف 7 رنز پر عثمان قادر کو وکٹ دے بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد وسیم، محمد حفیظ اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، تاہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا۔
تفصیلات کے مطابق بارباڈوس میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر پہلے ٹی 20 میں ڈیبیو کررہے ہیں۔
قومی ٹیم میں شرجیل خان، اعظم خان، وسیم جونیئر شامل ہیں جبکہ صہیب مقصود، عماد وسیم اور محمد حسنین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
1st T20I UPDATE: Pakistan win toss, decide to field.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #ENGvPAK pic.twitter.com/LEBWfy0rld
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) July 28, 2021
پاکستان کو مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف چودہ میں سے گیارہ میچ جیتے، تین میں شکست ہوئی
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف مختلف کمبی نیشن سےجائیں گے اور مختلف پلیئرز آزمائیں گے، انہوں نے کہا کہ شرجیل کوکھلایاتوٹاپ آرڈر میں کھلائیں گے ان ہی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں پرفارم کیا ہے مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کوبیک کریں گے۔
Who will take the 1st T20I of West Indies vs Pakistan? #WIvPAK pic.twitter.com/RjBebKvaoD
— Windies Cricket (@windiescricket) July 28, 2021
کپتان بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیزکےخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے انگلینڈمیں ہم نے 200 رنز اسکور کئے ہوئے ہیں لیکن ویسٹ انڈیزکی کنڈیشنزمختلف ہیں، یہ سیریزبہت اہم ہے مختلف پلیئرز آزمائیں گے انگلینڈ کیخلاف کی گئی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے، ہماری فیلڈنگ کمزور تھی اس پربہت کام کیا ہے۔