راولپنڈی: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 157 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان بابر اعظم نے شاندار 82 رنز کی اننگز کھیلی، اوپنر فخر زمان 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حیدر علی صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ 36 رنز بنا کر مزرابانی کا نشانہ بنے، خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، زمبابوے کی جانب سے مزربانی نے دو اور چھتارا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
15th T20I fifty for Captain @babarazam258!
Live Updates: https://t.co/ohFo5zrUgU
WATCH #PAKvZIM ➡ https://t.co/TFQynkDyzy#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/ws7LLUw6pD— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 7, 2020
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائےاور پاکستان کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا۔
زمبابوے کی جانب سے ویسلی مدھو یرے نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شان ولیمز 25 رنز بنا کر نمایاں رہے،۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور وہاب ریاض نے ، دو، دو وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین اور عثمان قادرایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
Well played Wesley Madhevere!
Live Updates: https://t.co/ohFo5zrUgU
WATCH #PAKvZIM ➡ https://t.co/TFQynkDyzy#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/tdRW8yJtoy— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 7, 2020
اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حیدر علی، محمد حفیظ، محمد رضوان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، وہاب ریاض، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔
پاکستان راولپنڈی اسٹیڈیم پہلی مرتبہ ٹی20 انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کررہا ہے، قومی ٹیم مختصر فارمیٹ میں زمبابوے سے کبھی میچ نہیں ہاری پاکستان نے زمبابوےسے11 میچز کھیلے جس میں تمام میچز جیتے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں بھی ٹاس جیت کربیٹنگ ہی کرتا، انہوں نے کہا کہ 4فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ کھیل رہے ہیں، مثبت اور بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، کوشش کریں گے کہ زمبابوے کوجلد آؤٹ کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی تھی۔