جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

شرحِ سود میں ڈھائی فیصد کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک نے آف پاکستان نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے شرح سود میں ڈھائی فیصد کی کمی کر دی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 250 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی جس کے بعد شرح سود 17.5 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آگئی۔

ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کو مسترد کر دیا۔ صدر ایف پی سی سی ثاقب فیاض مگون کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کا اعلان ہوا ہے شرح سود میں 2.5 کمی کی گئی ہے امید تھی کے شرح سود میں پانچ فیصد کمی کی جائے گی حکومت اور اسٹیٹ بینک سے مطالبہ ہے کہ شرح سود کو فوری طور پر بارہ فیصد پر لایا جائے۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید بلوانی نے ستمبر 2024 میں افراط زر میں نمایاں کمی کے ساتھ 6.9 فیصد کی سطح پر آنے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی میں پالیسی ریٹ میں کم از کم 300 سے 500 بیسس پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ افراط زر اب قابو میں ہے اور اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کے ساتھ کم از کم 300 سے 500 بیسس پوائنٹس کی پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار پر دباؤ کو کم کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، نیز کم شرح سود بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں ترقی کو تقویت بخشے گی جس میں حالیہ مہینوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں