منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

سیشن کورٹ سے 2 ملزمان پولیس حراست سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرآباد: سیشن کورٹ سے چوری و ڈکیتی کے 2 ملزمان پولیس حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرآباد پولیس نے بتایا کہ ملزم امیر حمزہ اور گلفام کو عدالت پیشی پر لایا گیا تھا، ملزمان اہلکاروں کی غفلت سے ہتھکڑیوں سمیت احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر ڈکیتی کا پرچہ درج تھا، جنہیں تھانہ احمد نگر پولیس نے پیشی کے بعد سینٹرل جیل منتقل کرنا تھا۔

- Advertisement -

غفلت برتنے پر سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تینوں اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل کراچی کی ملیر جیل سے بھی سنگین جرم میں ملوث قیدی فرار ہوگیا تھا، جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے سات اہلکاروں کو معطل کردیا تھا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ معطل اہلکاروں میں محکم دین، خادم حسین، اکرم، وحید، قائم خان، شہزادو اور ندیم شامل ہیں۔

کراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

پولیس نے بتایا کہ فرار قیدی سائٹ سپرہائی وے پولیس نے اغوا کیس میں گرفتار کیا تھا، قیدی نے جیل کے باتھ روم میں لگی لوہے کی جالی کاٹی جبکہ دیوار پر چڑھنے کیلئے ملزم نے ہاتھ سے بنی رسی کا استعمال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں