جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارتی شہری سربجیت سنگھ کے قتل کے 2 ملزمان بری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارتی شہری سربجیت سنگھ کے قتل کے 2 ملزمان بری کر دیے گئے، عدالت نے ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں سربجیت سنگھ قتل کیس کی ویڈیو ٹرائل کے ذریعے سماعت ہوئی، عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر دو ملزمان کو بری کر دیا۔

[bs-quote quote=”ملزمان عامر عرف تانبا اور مدثر منیر پر سربجیت سنگھ کے قتل کا الزام تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان پر کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی شہری کو قتل کرنے کا الزام ہے، ڈاکٹر نے زخمی کا بیان لینے سے منع کیا، اس لیے بیان ریکارڈ نہیں کر سکا۔

انویسٹی گیشن آفیسر کے مطابق ملزمان عامر عرف تانبا اور مدثر منیر نے سربجیت سنگھ کو قتل کیا، سربجیت سنگھ کو کوٹ لکھپت جیل میں 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔ سربجیت سنگھ، عامر تانبا اور مدثر منیر تینوں کوٹ لکھپت جیل میں قیدی تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر سربجیت سنگھ عرف منجیت سنگھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور اور فیصل آباد میں 1990 میں ہونے والے بم دھماکوں میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔


یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں گرفتار ہونے والے 9 بھارتی جاسوس


سربجیت سنگھ لاہور کی جیل میں قید تھا جہاں 26 اپریل 2013 کو جیل میں چند قیدیوں نے اس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور چھ دن اسپتال میں زیرِ علاج رہ کر دم توڑ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں