اشتہار

عامر خان کو لندن میں لوٹنے والے 2 ملزمان کا اقرار جرم، 2 کا انکار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گزشتہ برس لوٹنے والے 4 میں سے 2 ملزمان نے اپنا جرم ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گزشتہ برس لندن میں اس وقت لوٹا گیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ریسٹورینٹ سے واپس آ رہے تھے۔ لٹیروں نے ان سے 70 ہزار پاؤنڈ مالیت کی قیمتی گھڑی چھین لی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔

ملزمان کا ٹرائل گزشتہ روز برطانوی عدالت میں ہوا جہاں دو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جب کہ ایک ملزم نے ڈرائیور کی حیثیت سے ڈکیتی کی مذکورہ واردات میں سہولت کاری کا اعتراف کرلیا۔

- Advertisement -

جمعرات کو ٹرائل کے دوران جیوری کو عامر خان کیساتھ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی جس میں دیکھا گیا کہ 36 سالہ باکسر عامر خان اپنی اہلیہ 31 سالہ فریال مخدوم کے ساتھ ریستوران سے نکل کر سڑک عبور کرکے اپنی کار کی طرف جا رہے ہیں جسے انکا دوست عمر خالد چلا رہا تھا، اس دوران سامنے کھڑی مرسڈیز کار سے 2 ڈاکو باہر نکلتے ہیں۔

جیسے ہی عامر خان کار کا دروازہ کھولنے کے لیے جاتے ہیں ایک ڈاکو انکی طرف دوڑتا ہے اور ان پر بندوق تان لیتا ہے، ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو جاتے ہیں۔

اس ٹرائل میں ڈکیتی کے کیس میں ملزم بانا نے واردات میں ملوث ہونے اور نقلی آتشیں اسلحہ رکھنے کا اعتراف کرلیا جبکہ دو ملزمان نے جرم قبول کرنے سے انکار کردیا۔ 25 سالہ احمد بانا اور بندوق بردار ڈینٹ کیمبل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عامر خان کیساتھ ڈکیتی کی واردات میں اپنے کردار کا اعتراف کیا جبکہ 24 سالہ اسماعیل محمد اور 25 سالہ نورالامین نے جرم قبول کرنے سے انکار کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں