جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

لاہور ہائی کورٹ کے 2 ایڈیشنل سیشن ججز اور 8 سول ججز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ہائی کورٹ کے 2 ایڈیشنل سیشن ججز اور 8 سول ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کہا کہ ججز بغیر کسی دنیاوی خوف و خطر کے میرٹ پر انصاف کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے نئے جوڈیشل افسران کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی ، جس میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نئے بھرتی جوڈیشل افسران سے حلف لیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نئے جوڈیشل افسران نے فرائض منصبی کا حلف اٹھایا ہے ، یہ حلف جج اور اللہ تعالیٰ کے درمیان خاص رابطہ قائم کرتا ہے، یہ حلف نہ صرف جج بلکہ گھر والوں ،عزیزواقارب پربھی لاگو ہوتاہے۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ جج کے منصب پر فائز ہر شخص اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہے اور ہر شخص کو ہر چیز کی قربانی دینا ہوتی ہے، یہ منصب اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک انعام ہے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہا کہ ججز بغیر کسی دنیاوی خوف و خطر کے میرٹ پر انصاف کریں، ہم اپنے ہر فیصلے پر اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہیں، جج کا منصب کوئی افسری نہیں ،یہ اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔

جسٹس محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ غریبوں ، دکھی لوگوں کا مداوا کرنا ہمارا بنیادی فریضہ ہے، ظلم کا شکار افراد کو انصاف کی فراہمی ہمارا مقصد ہے، ہر جج اپنےفیصلوں کیساتھ اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوگا، ہمارے عدالتی فیصلے آخرت میں ہماری جزا و سزا کا محور ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں