منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

افغان دارالحکومت میں فائرنگ،2امریکی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں امریکی فوجی کیمپ کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 امریکی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق افغانستان میں موجود نیٹو حکام کا کہنا ہےکہ کابل میں ہونے والے مسلح افراد کے حملے میں ایک امریکی فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوا اور3 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور ماراگیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقع بیس کے قریب ہوا جہاں افغان کمانڈوز کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔

خیال رہےکہ اس سے قبل افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے واقعے کو اندرونی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی یونیفارم میں ملبوس ایک حملہ آور نے فائرنگ کرکے نیٹو سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی کو ہلاک جبکہ دیگر 5 کو زخمی کردیا۔

خیال رہے کہ تاحال کسی بھی گروپ یا تنظیم نے مذکورہ حملے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یادرہے کہ افغانستان میں امریکہ کی اتحادی نیٹو افواج کے گزشتہ 13 برس سے جاری مشن کو ختم کردیا گیا ہے،جس کا آغاز 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کے بعد طالبان کے خلاف جنگ سے ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 1جنوری 2015 سے نیٹو کی انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس فورس کو ٹریننگ اینڈ سپورٹ مشن سے تبدیل کردیا گیا،جس کے تحت تقریباً 13 ہزار نیٹو فوجی افغانستان میں قیام کریں گے، ان میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں