اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

گوادر میں 7 مزدوروں کے قتل میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: گوادر میں 7 مزدوروں کے قتل میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو کا کہنا ہے کہ ملزمان نےبتایاحکم تھاپنجاب سےجوبھی آئےاس کومارناہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان ضیالانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کو پیسے دے کر ورغلانے کی کوشش کی گئی ، دشمن ملک کی وجہ سے ہمیں پہلے ہی ہزاروں جانوں کا نقصان ہوچکاہے، وزیراعلیٰ کا مؤقف واضح ہے دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ گوادر میں ہمارے 7مزدوروں کو قتل کیاگیا،غریب مزدوروں کیلئےپروپیگنڈاکیاگیا کہ یہ انٹیلی جنس کےلوگ تھے، گوادر میں مزدوروں کو قتل کرنیوالے 2قاتلوں کو پکڑ لیا ہے، گرفتار دونوں قاتلوں سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں،ملزمان نے بتایا کہ حکم تھا پنجاب سے جو بھی آئے اس کو مارنا ہے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گرفتاردونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، ہم اپنے مزید لوگوں کو قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتے، ہم اپنے عوام کو کہناچاہتے ہیں کہ یہ وقت پاکستان بنانے کا ہے ، پاکستان اور ہمارے لوگوں نے بہت مشکلات برداشت کی ہیں، یہ لوگ دہشتگردی کررہےہیں اور دشمن ملک کےاشارے پر چلانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے گوادر میں غریب مزدوروں کےقاتلوں کو پکڑنے پرسی ٹی ڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جو بلوچستان کے حقوق کی بات کرے گا ہم اس کیلئے ہرجگہ جائیں گے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بندوق کا استعمال ، نہتے لوگوں اور فورسز پرحملے کرنا دہشتگردی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنےوالوں کو ان کی اوقات دکھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں