جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

ٹیرف کی مد میں یومیہ 2 ارب ڈالر حاصل کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف کی مد میں یومیہ 2 ارب ڈالر حاصل کررہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے نمائندے معاہدے کیلئے امریکا پہنچ رہے ہیں۔

اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئلے کی پیداوار بڑھانے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اب ایک ایسی صنعت کو واپس لارہے ہیں جس کو ماضی میں ترک کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوئلے کی کان کنی کو فروغ دینے کیلئے دفاعی پیداوار کا قانون استعمال کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کامزید کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت پر کام کرنے کیلئے دستیاب بجلی سے دگنی سے زائد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر عائد مزید پچاس فیصد ٹیرف آج سے وصول کیا جائے گا، مذکورہ ٹیرف اب ایک سو چار فیصد ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں : امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ مزید بڑھ گئی

ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود چین نے امریکا پرعائد 34 فیصد ٹیرف واپس نہیں لیا ہے، چین نے ٹرمپ کی جانب سے عائد 54فیصد ٹیرف کے جواب میں امریکا پر 34 فیصد ڈیوٹی لگائی ہے، ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر چین نے منگل تک اضافی ڈیوٹی واپس نہ لی تو مزید ٹیرف لگے گا۔

چین کا ٹرمپ کی مزید ٹیرف کی دھمکی پر سخت ردِعمل ، آخر تک لڑنے کا اعلان

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں