تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

متحدہ عرب امارات، ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 بھائی جاں بحق

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی عمریں 18 اور 16 برس بتائی گئی ہیں جبکہ زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کو الداہد اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی 18 سالہ لڑکا چلا رہا تھا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے 16 سالہ بھائی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، ہولناک ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق

فجیرہ پولیس کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ملیحہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور گاڑی ڈرائیور سے قابو سے باہر ہوکر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔

الداہد اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں تین زخمیوں کو لایا گیا تھا، ایک شخص سر پر شدید چوٹیں آنے کے سبب انتقال کرگیا جبکہ دو افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 42 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کی بہن زخمی ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے، رواں سال اپریل میں شارجہ میں سوڈانی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -