اشتہار

رینجرزکی کارروائی، کارچورگروہ گرفتار،51 گاڑیاں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں رینجرز نے تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرکے چوری کی گاڑیاں برآمد کرلیں، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرکے بین الالصوبائی گروہ کے دو کارندوں کو حراست میں لے لیا، کار چور گروہ رینٹ اے کار کی گاڑیوں پر ہاتھ صاف کرتا تھا۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈر سچل رینجرز بریگیڈیئر نسیم پرویز نے کہا کہ ناظم آباد میں اسنیپ چیکنگ کے دوران دو مشکوک افراد کو روکا گیا تو دوران تلاشی ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

- Advertisement -

دوران تفتیش ملزمان سے گاڑیاں چھیننےاور چوری کی دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف ہوا، انہوں نے بتایا کہ ملزمان بین الالصوبائی گروہ کے کارندے ہیں اور چوری شدہ گاڑیوں کو جرائم کیلئے استعمال کرتے تھے۔

ملزمان نے رینٹ اے کار والوں سے بھی متعدد گاڑیاں ہتھیائیں، گروہ سے اکیاون گاڑیاں برآمد کی گئیں ہیں، برآمد ہونے والی کاروں میں نئے ماڈل کی39گاڑیاں شامل ہیں، گروہ کے سرغنہ کوگرفتارکرلیاگیا دیگر ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

بریگیڈئیر نسیم کا کہنا تھا کہ رینجرز کی مؤ ثرکارروائیوں کی وجہ سے شہر کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔


مزید پڑھیں: رینجرز نے انتہائی مطلوب آٹھ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا


بریگیڈیئر نسیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رینجرز کے مینڈیٹ پر سوال کیا جاتا ہے،کیا اندرون سندھ کنویں بنانا بھی رینجرز کامینڈیٹ ہے؟

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں رینجرزکے مینڈیٹ پرسوال اٹھایاجاتا ہےلیکن رینجرز کےآنےسےامن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں