جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

2 کروڑ تاوان کے لئے اغوا ہونے والا طالبعلم بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سٹی پولیس آفیسر (سی پی او )  نے 2 کروڑ تاوان کے لئے اغوا ہونے  والے طالبعلم کو بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کا بتانا ہے کہ  22 جون کو اطلاع ملی کہ 19 سالہ حسیب الحسن کو عسکری 14 سے اغوا کیا گیا، اغوا کے وقت مغوی دوست کے ہمراہ ایک تقریب سے گھر آرہا تھا۔

سٹی  پولیس کا کہنا ہے کہ  تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مغوی کو گلشن آباد سے بازیاب کروایا گیا۔

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے رسیوں سے مغوی حسیب الحسن کو باندھ رکھا تھا، ملزمان نے واردات کیلئے جو گاڑی استعمال کی وہ رینٹ پر حاصل کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں