تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خانیوال میں ہوٹل پر فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

ملتان: ضلع خانیوال میں ہوٹل پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشت گرد (سی ٹی ڈی) کے دو افسران جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے کی فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں تاہم ایڈیشنل آئی جی شہزاد سلطان نے فائرنگ کے واقعے میں افسران کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ قانونی پہلوؤں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پولیس اقدامات کر رہی ہے، ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، معاملے کی تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افسران میں سی ٹی ڈی ڈائریکٹر اور انسپیکٹر شامل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سی ٹی ڈی افسران کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

رانا ثنا اللہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سی ٹی ڈی افسران پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پنجاب میں امن و امان کی صورتِ حال باعث تشویش ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، شہید افسروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا: ’شہید ہونے والے افسر دھرتی کے بہادر سپوت تھے۔ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -