کراچی: سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہندو ملازمین کے لیے 2 روز کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر جمعرات اور جمعہ کو سندھ میں ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے ہندوملازمین کی 2 روز کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
دریں اثنا بھارت میں رمضان المبارک کے دوران جمعہ کے دن ہولی کا تہوار منانے والوں کے لیے پولیس کی جانب سے سخت ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
ممبئی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری 18 مارچ 2025 تک لاگو ہو گی، جس میں رمضان المبارک کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
بھارت میں جمعہ کے دن ہولی کا تہوار، پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی
علاوہ ازیں پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر بھی طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
رویت ہلال کمیٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال رمضان المبارک 29 دن تک جاری رہے گا اور عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔
چونکہ عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے، اگر عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر ہوتی ہے تو ، عید کی چھٹیاں پیر سے شروع ہوں گی۔