اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روزکی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روزکی توسیع کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس تاریخ میں اضافے کا اطلاق مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا،اب کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 مارچ ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں پرفہرست16مارچ تک جمع کرانے کی پابند ہیں تاہم الیکشن کا تمام شیڈول 8 مارچ 2023 کےنوٹیفکیشن کےمطابق برقرار ہے۔
خیال رہے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔