جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پرواز سکھانے والے اسکول کی ملکیت تھا، طیارہ حادثے کے نتیجے میں طالب علم اور پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں جبکہ طیارے کے ملبے کو جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک لفٹ اکیڈمی کا پائلٹ اور ایک طالب علم شامل ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں خوفناک طیارہ حادثہ، تمام مسافر ہلاک

رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست ٹیننسی طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ 12 مئی کو امریکا میں ایک مال بردار طیارے اور چھوٹے طیارے میں تصادم ہوا تھا، تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں