چنیوٹ: پنجاب کے شہر چنیوٹ میں بلڈوزر کے نیچے آ کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں حقانیہ روڈ پر ایک بلڈوزر کے نیچے دب کر دو افراد قیمتی جانوں سے محروم ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈوزر ایک ٹرالی پر لوڈ کر کے لے جایا جا رہا تھا، کہ اچانک ٹرالی کا وہیل ٹوٹ گیا، جس سے بلڈوزر دونوں افراد پر آ گرا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں آصف علی اور شاکر شامل ہیں، جو موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے تھے۔