جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کینیڈا جانے والے غیر ملکیوں کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ کو اس بات کا علم ہے کہ کینیڈین امیگریشن کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ ہے جو تعلیم، تجربہ یا ملازمت جیسی شرائط کے ساتھ پوائنٹس سسٹم کا اطلاق نہیں کرتا ہے، لیکن درخواست دہندگان کو ٹیکنالوجی سے متعلق کاروباری آئیڈیا ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں ایکسپریس انٹری کے لیے کم رقم کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ بزنس ویزا کے لئے کثیر رقم درکار ہوتی ہے، اسٹارٹ اپ ویزا ایک درمیانی بنیاد ہے جس میں عمر کی بھی کوئی حد نہیں ہے۔

ہر سال ہزاروں افراد پاکستان سے روشن مستقبل کے لیے امریکا، برطانیہ، کینیڈا یا یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں امیگریشن اور ورک ویزا کے قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی یا کسی بھی نئے پروگرام کو متعارف کرانے پر گہری نظر رکھی جاتی ہے۔

- Advertisement -

کینیڈا نے رواں ماہ ورک پرمٹ قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کیا اور عالمی وبا کے دوران لیبر مارکیٹ میں مانگ میں اضافے کی وجہ سے ورک پرمٹ کی مدت میں 18 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے، جسے جنوری 2024 سے ختم کیا جا رہا ہے۔ اس لیے کینیڈا کا سٹارٹ اپ ویزا پروگرام خواہشمندوں کے لیے ایک بہترتین موقع کہا جاتا ہے۔

کینیڈا میں چھوٹا کاروبار قائم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اسٹارٹ اپ اختراع، کینیڈین افراد کے لیے روزگار کے مواقع اور عالمی مسابقت جیسے معیارات طے کیے گئے ہیں۔

سٹارٹ اپ پروگرام میں زیادہ سے زیادہ 5 لوگ اپلائی کر سکتے ہیں، کینیڈا کی کسی تنظیم یا‘ ڈیزگنیٹڈ باڈی’کی طرف سے تعاون یا حمایت کا خط بھی درکار ہے۔ کاروبار کو کینیڈا سے چلایا جانا چاہیے اور اہم سرگرمیاں وہاں ہونی چاہئیں۔

کینیڈا کے ویزا کے ضوابط کے لیے انگریزی یا فرانسیسی میں سے کسی ایک کو بولنا، لکھنا اور سمجھنا ضروری ہے۔جو لوگ انگریزی میں روانی رکھتے ہیں اگر وہ فرانسیسی بھی جانتے ہوں تو کامیابی سے شروع کر سکتے ہیں۔

امیدوار کو کینیڈا کی حکومت کو ثبوت فراہم کرنا ہوگا کہ اس کے پاس اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے مالی اخراجات پورے کرنے کے وسائل ہیں اور وہ کسی سے پیسے ادھار یا قرض کے طور پر نہیں لے رہا۔

آئی جی آر ممالک صرف اسٹارٹ اپ ورک پرمٹ جاری کرتے ہیں جبکہ کینیڈا واحد ملک ہے جہاں امیدوار بغیر کسی شرط کے اسٹارٹ اپ ویزا حاصل کرنے کے بعد مستقل رہائشی بن سکتا ہے۔

کینیڈا میں سعودی ڈاکٹر نے بچے کی جان بچالی

سب سے زیادہ تعداد ہندوستان اور چین کے شہریوں کی ہے جو کینیڈا کا رخ کرتے ہیں، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے پاس کوٹہ ہے کہ ہر سال کن ممالک سے کتنے لوگ کینیڈا آ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں