ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کراچی : گینگ وار ارسلان پٹنی گروہ کے 2 بھتہ خور گرفتار، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری سے گینگ وار ارسلان پٹنی گروہ کے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتارکارندے ثاقب پٹنی نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار ارسلان پٹنی گروہ کے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان اور عبدالرؤف کے ناموں سے ہوئی، جن کے قبضے سے اسلحہ برامد ہوا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ گروہ کا سرغنہ ارسلان پٹنی ایران سے بھتہ خوری کانیٹ ورک چلارہا تھا، ملزمان ارسلان پٹنی کےنام پر تاجروں کوبھتے کی پرچی دیا کرتے تھے اور بھتے کے لیے ٹارگٹ کی ریکی اور ویڈیو بنایا کرتے تھے۔

ملزمان ایران میں روپوش ارسلان پٹنی کو کراچی سے بھتے کی رقم جمع کر کے بھیجا کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دیتے اور رقم جمع کرتے تھے۔

لیاری گینگ وار گرفتارکارندے ثاقب پٹنی نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ،ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ گرفتار ملزم پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

گرفتارملزم نے بیان میں کہا کہ گینگ کاسرغنہ ارسلام پٹنی ایران سے بھتہ کی کال کرتاہے اور دکانوں کی ویڈیوبناکرسرغنہ ارسلان پٹنی کوواٹس ایپ کرتاتھا۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتارملزم نےتاجروں سے بھتہ وصول کرنےکااعتراف کیا تاہم ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارےجارہےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں