اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

کراچی میں جعلی شراب کی 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں جعلی شراب کی 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں، جہاں سے پورے شہر میں ہزاروں روپے فی بوتل فروخت کی جاتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز نے نئے سال پر کراچی میں جعلی شراب کی 2فیکٹریاں پکڑلیں ، دونوں کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 مقدمات درج کر لئے گئے۔

سیکرٹری ایکسائز نے بتایا کہ غیرملکی برانڈ کی جعلی شراب مہنگے داموں فروخت کیلئےتیارسیکڑوں بوتلیں برآمد ہوئیں، ملزمان ہزاروں روپےکی جعلی شراب کی بوتلیں پوش علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

- Advertisement -

ایکسائزحکام کے مطابق جعلی شراب کی مختلف اقسام سولہ ہزار سے تیس ہزار روپے فی بوتل فروخت کی جارہی تھی، پکڑے جانے والا مال نیو ائیر پر سپلائی کیا جانا تھا۔

سیکرٹری ایکسائز کا کہنا تھا کہ پہلی کارروائی کورنگی کے پی این ٹی سوسائٹی میں کی گئی اور ایک ملزم گرفتار کیا ساتھ ہی غیر ملکی برانڈ کی تیار 70بوتلیں، 6 گیلن جعلی شراب اور30 لیٹر الکوحل برآمد کیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ جعلی شراب فروخت کیلئے 340 مہنگے برانڈ کی خالی بوتلیں،پیکنگ میٹرل بھی برآمد ہوا، جبکہ گرفتارملزم کی نشاندہی پر دوسری کارروائی ڈیفنس فیز6 میں کی گئی، جہاں گاڑی سے 57 جعلی غیر ملکی تیار کی گئی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

گزشتہ ہفتے کراچی میں جعلی شراب سے ڈیفنس میں ایک ہلاکت بھی ہوچکی ہے، جس کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں