پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کراچی : ریسٹورنٹ میں 2 خاندانوں کے درمیان جھگڑا، خواتین بھی کود پڑیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں معمولی بات پر ہونے والے دو خاندانوں کے درمیان جھگڑے کا معاملہ تھانے تک جا پہنچا، مردوں کے ساتھ خواتین بھی آپس میں گتھم گھتا ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نجی ریسٹورنٹ میں ٹیبل کے ساتھ رکھی کرسی اٹھانے پر وہاں موجود دو خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا۔

تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی کود پڑیں، جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیس سکس میں واقع نجی ریسٹورنٹ میں ٹیبل سے کرسی اٹھانے پر دو فیملیز اپس میں لڑ پڑیں، جس میں خواتین بھی ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہیں۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کا واقعہ خیابان سحر کے نجی ریسٹورنٹ کے اندر پیش آیا، اطلاع ملنے پر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچی تو دونوں فریقین کو تھانے منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے میں شامل ایک خاندان اقبال میمن کا ہے جو محکمہ داخلہ سندھ میں اہم عہدے پر فائز ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی اصل وجہ کیا تھی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس افسران نے دونوں فریقین میں سے ایک فریق کو تھانے سے جانے کی اجازت دے دی۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں