امریکی ایئرلائن جیٹ بلیو کے لینڈنگ گیئر سے 2 لاشیں ملی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں پیر کی شام اترنے والے جیٹ بلیو کمرشل ہوائی جہاز کے لینڈنگ گیئر کے اندر دو افراد مردہ پائے گئے۔
یہ طیارہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے بعد فورٹ لاڈرڈیل-ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا تھا۔
جیٹ بلیو نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ لینڈنگ کے بعد طیارے کے دیکھ بھال کے معمول کے معائنہ کے دوران لاشیں برآمد ہوئیں۔
ان افراد کا نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ حکام اس بات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں کہ انہوں نے طیارے کے لینڈنگ گیئر تک کیسے رسائی حاصل کی۔
بیان کے مطابق یہ ایک دل دہلا دینے والی صورتحال ہے، اور ہم حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ یہ سمجھنے کی کوشش کی جا سکے کہ ایسا کیسے ہوا۔