ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیاں جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں لڑکیاں فیکٹری میں کام کرتی تھیں، روڈ کراس کرتے وقت حادثہ پیش آیا تیز رفتار گاڑی نے لڑکیوں کو کچل دیا۔

پولیس نے حادثے کے ذمہ دار گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق لڑکیوں کی شناخت 14 سالہ نفیسہ اور 15 سالہ ثنا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کلفٹن بلاک 2 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے والد جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی تھی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث گاڑی کو تحویل میں لیکر حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور اور گاڑی مالک کو گرفتار کرلیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق متوفی جمشید ملک ڈیفنس فیز 8 میں واقع اسکول سے اپنی بیٹی کو واپس لیکر آرہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں