بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع چندولی میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی جس کے دو سر، دو منہ، دو کان اور چار آنکھیں ہیں۔

بچھڑا گزشتہ دنوں اروند یادو نامی شہری کے گھر پیدا ہوا، گائے اور بچھڑا دونوں صحت مند ہیں، اروند کے مطابق اس کا پورا خاندان بچھڑے کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

- Advertisement -

Rare 2-Headed Calf With 4 Eyes & 2 Mouths Born in UP's Chandauli, People Throng to See 'Divine Miracle' | See Pics

بھارتی میڈیا کے مطابق بچھڑے کی پیدائش کی خبر دور دراز اضلاع تک پھیل گئی، قریبی اضلاع اور دیہات کے لوگ اسے دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔

ویٹرنری ڈاکٹرز کے مطابق یہ کوئی معجزہ نہیں ہے، رحم میں جنین کی نشونما کے دوران خلیات بہت سارے حصوں میں تقسیم ہوجاتے ہیں اور اس عمل کے دوران بعض اوقات خلیوں کی اضافی نشونما ہوتی ہے اس لیے دو سر بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھارت کے گاؤں پاراسالائی میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے دو سر، چار آنکھیں، دو منہ اور دو کان تھے۔

گائے کے بچے کو دیکھنے کے لیے دور دراز کے شہروں سے لوگ آ رہے تھے، کسان بھشکر کا کہنا تھا کہ زمینداری کے ساتھ مویشی پالنے کا کام اُن کا جدی پشتی ہے مگر وہ پہلی بار اس طرح کی گائے دیکھ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے بچھڑے کی توقع نہیں تھی، پیدائش پر مجھ سمیت سارے گھر والے بچھڑے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں