اسلام آباد: قومی اسمبلی میں انسداددہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیے گئے۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج، شور شرابے اور نعرےبازی کے دوران انسداد دہشتگردی ترمیمی بل دوہزاربیس اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل ایکٹ ترمیمی بل منظور ہوگئے۔
دونوں بل مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پیش کیے، اپوزیشن اراکین نے شور شرابا کیا اور بینچوں پر کھڑے ہوگئے اور خواجہ آصف اسپیکر اسدقیصر کے پاس پہنچ گئے۔
اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ شاہد خاقان عباسی کو پہلےبات کرنےکاموقع دیاجائے،اسپیکرنےاپوزیشن سے کہااس طرح نہیں ہوگا کہ آپ ڈکٹیٹ کریں ایسا ہی کرنا ہے تو آپ پھر میری سیٹ پر بیٹھ جائیں۔
دونوں بلز پر اپوزیشن کی تمام تجاویز مسترد کردی گئیں اور شور شرابے کے دوران بلز منظور کر لیے گئے۔