تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مقبوضہ کشمیر میں بارودی مواد پھٹنے سے بھارتی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک

سری نگر: لائن آف کنٹرول پر بارودی مواد پھٹنے سے بھارتی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں لائن آف کنٹرول کے قریب نوشیرہ سیکٹر پر بھارتی فوج کے میجر اور ایک سپاہی زمین میں دبائے گئے بارودی مواد پھٹنے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل آنند کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کچھ دیر قبل ہی زمین میں چھپایا گیا تھا جبکہ واقعے کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 46 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 46 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوجیوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر تھوپ دیا تھا جسے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سمیت پاکستانی دفتر خارجہ نے مسترد کردیا تھا۔

یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے ردعمل میں بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے شروع کردئیے ہیں اور کرفیو نافذ کرکے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -