تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

راولپنڈی،جدہ جانے والے مسافر سے 2 کلوآئس ہیروئن برآمد

راولپنڈی : بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجدہ جانے والے مسافرنبی اللہ سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپوں میں بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمشتبہ شخص کے سامان کی تلاشی لی جس میں سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسی سے متعلق : دوحہ جانے والے مسافر سے 5 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ سے گرفتار ملزم کے سامان سے 2 کلو آئس ہیروئن بر آمد ہوئی تھی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں لاکھوں میں بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافر سے 6 کلو ہیروئن برآمد

اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع صوابی کے رہائشی نبی اللہ نجی ایئرلائن کے ذریعے جدہ جارہا تھا کہ شک کی وجہ سے اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد اسے حراست میں لے کرنامعول مقام پر منتقلکردیا گیا جہاں ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یہ پڑھیں : بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ، پی آئی اے کے12ملازمین گرفتار

واضح رہے ایئر پورٹ سیکیورٹی کی جانب سے گزشتہ دو ماہ کے درمیان درجن سئ زائد لوگوں کو ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے جن میں پی آئی اے کے ملازمین بھی شامل ہیں جن پرمنشیات اسمگل کرنے میں سپولت فرایم کرنے کے الزامات ہیں۔

Comments

- Advertisement -