پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

لڑکی کے پیٹ سے 2 کلوگرام بال نکال لیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

طائف: سعودی عرب میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے لڑکی کے پیٹ سے 2 کلوگرام بال نکال کر سالوں کا درد ختم کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ایک اسپتال میں میڈیکل ٹیم نے 20 سالہ لڑکی کے پیٹ سے حیران کن طور پر بالوں کا گچھا نکال لیا جس کا وزن دو کلو گرام تھا۔

لڑکی سالوں سے پیٹ درد میں مبتلا تھی اور آپریشن تک درد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی، درد بڑھنے پر لڑکی کو طائف کے کنگ عبدالعزیز اسپتال لایا گیا جہاں بڑے پیمانے پر طبی معائنہ کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں آخرکار درد کا سبب بننے والے عوامل کا پتہ لگا لیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان سٹی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ عبدالہادی کا کہنا ہے کہ معائنے کے بعد ایک عجیب و غریب شے لڑکی کے پیٹ میں پائی گئی جس کے وزن نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عجیب شے کا پتہ چلنے پر میڈیکل ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر سرجری کا فیصلہ کیا فوری طور پر آپریشن کر کے پیٹ سے بالوں کا ایک مربوط گچھا نکال لیا جو کہ آنتوں اور پیٹ کے دیگر حصوں کے ساتھ ایک دیوار کی طرح چپکا ہوا تھا۔

بال نکالنے کے بعد لڑکی کا سالوں سے ہونا والا پیٹ کا درد ختم ہوگیا اور پیٹ کے بھاری پن سے بھی جان چھوٹ گئی تاہم اسے اب بھی ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں