تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کوالالمپور میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

کوالالمپور: ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دو ہیلی کاپٹر آُپس میں ٹکرا گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دوران پرواز دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ملائیشین پائلٹ اسکول کے ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹس کی شناخت 56 سالہ محمد صابری اور 41 سالہ محمد عرفان فخری کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 4 افراد سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹروں کو بخت تبور کوارٹج رج کے اوپر اڑتے ہوئے دیکھا، دونوں ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر گھومتے ہوئے نیچے آگرے۔

ملائیشیا کے سول ایوی ایشین اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -