اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

5 ویں جماعت کے طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 2 مرکزی ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : پانچویں جماعت کے طالب علم سے زیادتی اور قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور والدین کی درخواست پر مقتول بچے کا ڈی این اے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٓتفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سکھر کے گنجان آباد ریجنٹ سنیما مدینہ کالونی کے علاقے میں قتل کا لرزہ خیر اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تیرا سالہ پانچویں جماعت کے طالب علم زین العابدین صدیقی کو قتل کر دیا۔

والد نے بتایا کہ زین العابدین رات دیر گئے گھر سے چیز لینے کی غرض سے نکلا اور چند منٹ بعد فائرنگ کی آواز آئی، جس کے بعد معلوم ہوا کہ فائرنگ کر کے زین کو قتل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

زین العابدین کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی،غم سے نڈھال اہلخانہ نے تیرا سالہ زین کے نعش سکھر پریس کلب سے سامنے رکھ کر کہ احتجاج دھرنا دے کر سڑک کو بلاک کر دیا گیا۔

پانچویں جماعت کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ والدکی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمہ 3 نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا، والد نے کہا کہ بیٹے کو یاسین ، خالد، خادم سومرو اورایک نامعلوم ملزم نے قتل کیا ، ملزمان نےپہلےبھی میرے بیٹےکوجنسی زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق زیادتی پرملزمان کےاہلخانہ سےشکایت کی لیکن کوئی ازالہ نہیں کیا ، گزشتہ رات بھی ملزمان بیٹےکوزیادتی کےارادے سےلےجارہےتھے، بیٹے نےمزاحمت کی جس پرملزمان نے گولی مار کر قتل کردیا۔

بعد ازاں پولیس نے پانچویں جماعت کے طالب علم سے زیادتی اور قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقدمے میں نامزد ملزمان یاسین اور خالد کو گرفتار کیا گیا۔

والدین کی درخواست پر مقتول بچے کا ڈی این اے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق سیمپل روہڑی کیمیکل لیبارٹری، گمس، جامشورو یونیورسٹی بھیج دیئے گئے، ڈی این اے رپورٹ آنے میں تین ہفتے لگیں گے۔

قتل کے دلخراش واقع کی خبر اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے پر ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ نے نوٹس لے لیا اور تحقیقات کو مزید کو تیز کر دیا۔

ایس ایس پی سکھر نے لواحقین سے کہا کہ کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئینگے ، زین کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کروائی عمل میں لائی جائے کی قتل میں ملوث ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

سحرش کھوکھر
سحرش کھوکھر
Sehrish Khokhar is ARY News Sukkur Correspondent

مزید خبریں