تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اسلام آباد: میٹرو اسٹیشن واقعے میں اہم پیش رفت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے غیر فعال میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے ملنے والی بچی کے اندھے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کےخلاف تھانہ رمنا میں درج کیا گیا ہے، گیارہ سالہ بچی کی لاش تاحال پمز اسپتال میں موجود ہے۔

تھانہ پولیس رمنا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد دیگر دفعات شامل کی جائینگی، اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم بنائی جاچک ہے، ٹیم واقعےکےحوالےسے تحقیقات میں مصروف ہے۔

پولیس نے میٹرو اسٹیشن کے دو سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لےلیاہے۔

دوسری جانب جی الیون میٹرواسٹیشن سے 11سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر پمز اسپتال کے 3رکنی میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں بچی سےزیادتی ثابت ہوئی ہے، بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ،جسم پر زخم،خراشیں ہیں، جس کے بعد پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا بچی کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سیمپلز پنجاب سائنس فرانزک ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علاقے میں جی الیون میٹرو اسٹیشن کے غیر فعال واش روم سے گیارہ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -