جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری، مزید 2 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نوجوان حریت لیڈر برہان وانی کی برسی کے روز سے نئے سرے شروع ہونے والی بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ نوگام کے علاقے میں بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کی زندگی کا چراغ بجھا دیا۔

مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے بہانے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ وادی میں برسی سے ایک روز معطل کی جانے والی انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور بند ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج خراج عقیدت پیش کرنے پر ظلم کر رہی ہے، والد برہان وانی

بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر کے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

برہان وانی کے یوم شہادت پر حریت رہنماؤں نے ایک ہفتے تک احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں جبکہ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

یاد رہے کہ برہان وانی کی برسی کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے پیغام دیا تھا کہ بھارت کو یہ حقیقت سمجھ لینی چاہیئے کہ تاریخ کو اندھا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی یہ تحریک آزادی مقامی اور ہر طرح کی بیرونی مداخلت کے بغیر آگے بڑھ رہی ہے۔ برہان وانی کی شہادت نے اس بھارتی پروپیگنڈے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے کہ آزادی کشمیر کی تحریک کسی خارجی مداخلت کے زیر اثر ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا تھا کہ برہان وانی اور دیگر شہدائے کشمیر کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں