منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

پریکٹس کے دوران 2 کرکٹرز زخمی ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں شیڈول چیمپئنزکپ میں شریک 2 کرکٹر پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اقبال اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران حنین شاہ اور سعدخان زخمی ہوگئے۔

حنین شاہ لائنز اور سعدخان اسٹالینز کی نمائندگی کر رہے ہیں دونوں کھلاڑی ایکسرےکےلیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی چوٹ کی نوعیت سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ سے فیصل آباد میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل اسکواڈز اور پانچوں ٹیموں کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کسی ٹیم کی قیادت نہیں دی گئی ہے۔

پی سی بی کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز کی قیادت دی گئی ہے۔ انہیں سرفراز احمد، فہیم اشرف، میر حمزہ، محمد ہریرہ، صاحبزادہ فرحان، عمر امین، عثمان قادر، محمد عباس آفریدی ودیگر کا ساتھ حاصل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں