کابل: افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی اور ڈیفنس فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 2 مبینہ پاکستانی خواتین کو شدت پسند تنظیم داعش سے روابط کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کو ننگر ہار صوبہ سے گرفتار کیا گیا جہاں داعش کے فعال ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خواتین داعش کے حمایت کاروں کو خفیہ دستاویزات دیتے ہوئے پکڑی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، امریکہ
حکام کے مطابق ضلع کوٹ کے جس علاقے سے ان خواتین کو گرفتار کیا گیا وہاں داعش کا قبضہ ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دی جانے والی دستاویزات کو حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں: ترکی کی شامی علاقے میں داعش کے خلاف کارروائی، 55 دہشت گرد ہلاک
دستاویزات میں بم اور دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے بارے میں معلومات تھیں۔
مزید پڑھیں: پالمیرا کے تاریخی کھنڈرات، داعش کے ہاتھوں تباہی سے قبل اور بعد میں
حکام کے مطابق دونوں خواتین کو گرفتار کر کے سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔