تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عثمان بزدار کے خلاف 2 وعدہ معاف گواہ سامنے آ گئے

لاہور: نجی ہوٹل کو غیر قانونی شراب لائسنس اجرا کیس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف 2 وعدہ معاف گواہ سامنے آ گئے۔

ذرایع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف 2 افراد وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گئے ہیں، سابق ڈی جی ایکسائز سمیت دو افراد نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ وعدہ معاف گواہ بننے والے دوسرے شخص کا نام راز میں رکھا جا رہا ہے، دونوں وعدہ معاف گواہان نے بیان دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ آفس سے لائسنس جاری کرنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔


یاد رہے کہ آج قومی احتساب بیورو ( نیب) نے شراب کےغیر قانونی لائسنس کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کیا تھا، جہاں انھیں ایک سوال نامہ دے دیا گیا ہے، اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تمام مطلوبہ دستاویزات 18 اگست تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس عثمان بزدار نے جاری کیا یا کسی اور نے؟ حقیقت سامنے آ گئی

نیب کی مشترکہ ٹیم نے عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ 40 منٹ پوچھ گچھ کی، ذرایع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو جاری کردہ سوالات 12 صفحات پر مشتمل ہیں، بعض سوالوں کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

پیشی کے بعد عثمان بزدار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں نیب میں پیش ہوا اور اپنا مؤقف پیش کیا، میں نے انکوائری کے معاملے پر نیب کو حقائق سے آگاہ کیا، نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا، ہم پنجاب میں قواعد و ضوابط کے مطابق امور حکومت چلا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -