منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

انتظامی غفلت، 12 سالہ بچے سمیت دو افراد کی موت

اشتہار

حیرت انگیز

شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں گٹر کا ڈھکن نہ لگانے کی انتظامی غلفت کی وجہ سے 12 سالہ بچے سمیت دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوکراچی کے علاقے صبا سینیما کے قریب مین ہول کا ڈھکن نہ ہونےسے 2 افرادکی جان گئی مگر 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی انتظامیہ کو کوئی اثر نہ پڑا اور گٹر پر ڈھکن نہیں لگایا جاسکا۔

علاقہ مکینوں کے  مطابق انہوں نے متعلقہ حکام کو متعدد بار مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کی شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انتظامی افسران کی عدم دلچسپی کے بعد مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول پر پتھر لگا کر رکاوٹیں کھڑی کیں تاکہ شہری محفوظ رہیں۔

- Advertisement -

مین ہول میں ڈھکن نہ ہونےسےگزشتہ روز ایک بچہ اور شہری جاں بحق ہوگئے تھے، نالے سے 12سالہ بچےکی لاش گزشتہ رات نکالی گئی جبکہ چوبیس گھنٹے بعد شہری کی لاش ملی تھی۔

ذرائع کے مطابق 12 سالہ بچے کو بچانے کے چکر میں نوجوان بھی پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا تھا۔

گٹر میں ڈوبنے سے دو افراد کی موت کے بعد شہری بہت زیادہ خوف کا شکار ہیں اور وہ اپنے بچوں کو بھی گھروں سے نکلنے نہیں دے رہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں