بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شاہ سلمان نے انسانی ہمدردی کی ایک اور نئی مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انسانی ہمدردی کی ایک اور نئی مثال قائم کردی ان کے حکم پر کورونا سے لڑنے کے لیے طبی آلات تیونس پہنچا دیے گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا کے فلاحی ادارے(کے ایس ریلیف) نے طبی آلات اور سہولیات سے لدے دو طیارے تیونس پہنچا دیے جو عالمی کورونا وبا سے مقابلے میں معاونت کریں گے۔ تیونس کے صدر نے کورونا صورت حال کے پیش نظر سعودی حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔

Saudi Gazette/ Home Page

2 Saudi aircraft carrying coronavirus medical supplies arrive in Tunisia -  Saudi Gazette

سعودی عرب کی جانب سے امداد کی مد میں دیے گئے طبی آلات میں وینٹی لیٹرز، آکسیجن سیلنڈرز، آکسیجن جنریٹرز، مریضوں کے بستر اور سرجیکل ماسک سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے تیونس کو طبی سہولت فراہم کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا تھا۔

شاہ سلمان کا اہم شاہی فرمان جاری

شاہی فرمان میں کہا گیا تھا کہ سعودی فلاحی ادارہ(کے ایس ریلیف) وبا سے لڑنے میں تیونس کی مدد کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں