جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’ایک سال تک ماں کی لاش کے ساتھ رہنے والی دو بہنیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماں کی آغوش اپنے بچوں کے لئے ایک پناہ گاہ ہوتی ہے، ماں کا وجود زندگی کے دشت میں شبنمی سائے کی مانند ہوتا ہے۔ ماں کا دل اولاد کے دل سے جڑا ہوتا ہے۔ اس لیے وہ ہماری ہر کیفیت کو جان لیتی ہے۔ اولاد کے لئے ماہ سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں پیش آئے ایک انوکھے واقعے نے لوگوں کو حیران کردیا، دو ایسی بہنوں کا انکشاف ہوا ہے جو ایک سال سے اپنی ماہ کی لاش کے ساتھ گھر میں زندگی بسر کررہی تھیں۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اطلاع ملی تھی کہ گھر کے اندر کچھ پراسرار چل رہا ہے جس پر اہلکاروں نے وہاں جا کر تلاشی لی اور دروازہ توڑا تو سامنے لاش موجود تھی، جو ڈھانچے میں تبدیل ہوچکی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کی جانب سے لاش کو تحویل میں لے کر میڈیکل معائنے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، لاش کا ڈی این اے بھی کروایا جائے گا۔ جبکہ دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لاش ان کی والدہ کی ہے جو طویل علالت کے بعد پچھلے برس دسمبر میں انتقال کرگئی تھیں، جبکہ گھر میں دو بہنوں کے علاوہ کوئی اور نہیں رہتا۔

پولیس کو لڑکیوں نے بتایا کہ ’ہم نے اس وجہ سے کسی کو کچھ نہیں بتایا کہ کسی مسئلے میں نہ پھنس جائیں۔‘دونوں بہنوں کے والد لکھنؤ میں اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ رہتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ معاملہ دو ماہ قبل اس وقت منظرعام پر آیا تھا جب ان کے والد وہاں آئے تھے تاہم اس وقت بھی دروازہ نہیں کھولا گیا تھا جس کے بعد وہ واپس چلے گئے تھے۔

بھارت میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد

ان کے پڑوسیوں نے چند روز پیشر ان کے والد کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹیاں لوگوں سے پیسے اور کھانے کی تقاضا کرتی ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنی بہن (لڑکیوں کی خالہ) کو وہاں بھیجا تھا۔ اور پھر حقیقت آشکار ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں