منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارتی فوجی نے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پٹھان کوٹ: بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دو ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں پیش آیا ہے، جہاں 22 سالہ اہلکار لوکیش نے رات گئے دو حوالداروں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزم فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے والے نائیک رینک کے اہلکار نے بتایا کہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا جب تمام اہلکار سو رہے تھے۔

فائرنگ کی آواز سنتے ہی ہم جاگ گئے اور جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں گوری شانکر اور حوالدار سوریا کانٹ زخمی حالت میں پڑے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں