بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر فراڈ کرنیوالے 2 ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پیرمحل :وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر سولر اسکیم میں فراڈ کرنیوالے 2 ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے، جعلسازوں نے فی فارم کے 300 روپے بٹورے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر فراڈ کرنیوالے 2 ملزمان کو عوام نے پکڑ لیا، ملزمان نے وزیراعلیٰ سولر اسکیم کے نام پر لوگوں کی رجسٹریشن شروع کی۔

پولیس نے بتایا کہ جعلسازوں نے اعلانات کراکرلوگوں سےہزاروں روپے لوٹ لئے اور شہریوں سے جعلی پنجاب بینک کے فی فارم کے 300روپے بٹورے۔

یاد رہے پنجاب حکومت نے ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے 50 ہزار مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو مہیا کیا جائےگا اور این ٹی سی تصدیق کے بعد اہل صارفین کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کو بھی فراہم کرے گا، پی آئی ٹی بی سے جاری حتمی لسٹیں ضلعی انتظامیہ کو بھیجی جائیں گی۔

مفت سولر سسٹم فراہمی کے منصوبے پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی۔ سولر سسٹم اور انسٹالیشن کا 100 فیصد خرچہ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں