بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

چھبیس افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر ساتھی سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے 26 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر رضوان سکھر والا کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،سرجانی ٹاؤن سے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بجلی کے مسروقہ تار برآمد کرلیے گئے۔

ایس پی سی ٹی ڈی خالد اعوان کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سیاسی جماعت کے 6 اور چار پولیس اہلکاروں کو قتل کرچکا ہے جسے ایک اور ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے ڈی جی ایف آئی اے شاہد حیات پر حملہ سمیت 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم شاکر عرف ماموں کی نشاندہی پر گلشن اقبال سے ٹارگٹ کلر رضوان سکھر والا کو گرفتار کیا گیا جس نے سابق سی سی پی او شاہد حیات پر حملہ سمیت 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم شاکر عرف ماموں واٹر بورڈ نیول ڈویژن کا ملازم ہے۔

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے مختلف مقدمات میں مطلوب آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، کے الیکٹرک کے چوری کیے گئے تار برآمد کرلیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں