اشتہار

کراچی سے کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی حساس ادارے اور ملیر پولیس نے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے، ملزمان داعش سیٹ اپ کی ازسرنوتشکیل کی کوشش کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی حساس ادارے اور ملیر پولیس نے شاہ لطیف میں مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان ملیرپولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد محمد نعیم عرف عادل اور محمد شکیل عرف وقاص آپس میں بھائی ہیں، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، گرینیڈ اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق ملزمان نے نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے دہشت گردی کی تربیت کیلئے افغانستان بھیجنے کا انکشاف کیا جبکہ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینے کا بھی اعتراف کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان داعش سیٹ اپ کی ازسرنوتشکیل کی کوشش کررہےتھے، دونوں دہشت گرد داعش پاکستان کے اہم کمانڈرز رضوان بروہی اور عدنان عرف عمار کے سالے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے داعش سمیت دیگر کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے رابطے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں