کراچی: پولیس نے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے ، گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے 4 دستی بم، 2 کلاشنکوف اورگولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق دہشت گرد احمداللہ عرف بشیر،نعمت اللہ نےافغانستان سےٹریننگ حاصل کی ، دونوں بھتہ وصولی اورگھروں پرفائرنگ میں بھی ملوث ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب لیاری میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں ملوث چار ملزمان کو دھرلیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے ملزمان نے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔