اشتہار

کراچی سے کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 2 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور 2دستی بم بھی برآمد کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی ، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 2 دہشت گردوں کو لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق ڈاکٹر اللہ نذرگروپ سےہے جبکہ گرفتار دہشت گردوں ولید عرف ولڑ اور شعیب عرف ببلو سے 2دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد شہر میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے تاہم گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں