اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پنجاب، 2 بچوں کے ساتھ بدفعلی، سوتیلی بیٹی کے ساتھ باپ کی زیادتی کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: پنجاب کے ضلعی شہر کی تحصیل پسرور میں دو بچوں کے ساتھ بدفعلی کا ہولناک واقعہ رونما ہوا  جبکہ اوکاڑہ میں سوتیلے باپ نے بیٹی کے ساتھ زیادتی اور اُس کی نازیبا ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے ضلع پسرور میں واقع تھانہ صدر کے گاؤں گنجیانوالی میں دو بچوں کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا۔

اہل خانہ نے دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا جبکہ شکایت پر پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

علاوہ ازیں پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے شہر حویلی لکھا کے شہر اختر ٹاؤن میں سوتیلے باپ نے بیٹی کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔

اہل خانہ کی شکایت پر تھانہ حویلی نے مقدمہ درج کر کے سوتیلے باپ کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب، ایک ہی دن میں کم عمر بچیوں‌ کے ساتھ زیادتی کے 7 کیسز رپورٹ

یاد رہے کہ آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نارروال کی تحصیل ظفر وال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادتی کے تین کیسز رپورٹ ہوئے۔

پہلا کیس ظفر وال کے علاقے تھانہ غریب شاہ کی حدود میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ملزم فرار ہوگیا، دوسرا واقعہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں پیش آیا، جہاں سوتیلے باپ نے اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اسی طرح تیسرا واقعہ پنجاب کے ضلع پاک پتن کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی، اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، چوتھا واقعہ تحصیل شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے  میں واقع آبادی مبارک آباد میں پیش آیا جہاں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔

اسے بھی پڑھیں: گوجرانوالہ، سوتیلے باپ کی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی

بہاولپور میں دو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے ایک احمد پور شرقیہ کا ہے جہاں بااثر شخص نے زبردستی گھر میں داخل ہوکر 12 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ایک اور واقعہ اُس وقت پیش آیا جب 17 سالہ لڑکی شادی سے واپس گھر جارہی تھی تو اُسے تین لڑکوں نے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ساتواں کیس گوجرانوالہ میں رپورٹ ہوا جہاں گلزار نامی شخص نے اپنی سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں