سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔
دو سالہ بچی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی نے جب پہلی بار عینک لگایا اور اسے صاف دکھائی دینے لگا تو اس نے دلچسپ ردعمل دیا۔
پچاس سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچی اپنے کھلونوں سے کھیل رہی ہے اسی دوران ایک شخص اس کے پاس آتا ہے اور اس کو عینک پہنا دیتا ہے اور اس سے ’ہیلو‘ کہتا ہے۔
بچی کو چشمہ پہنتے ہی صاف دکھائی دینے لگ جاتا ہے اور وہ گول گول گھومنے لگ جاتی ہے، بچی یہ یقین نہیں کرپارہی کہ اسے سارا منظر صاف دکھائی دے رہا ہے۔
اسی دوران کوئی اس سے پوچھتا ہے کہ ’کیا تم مجھے دیکھ سکتی ہو۔‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند لمحوں کے بعد وہ اپنی آنکھوں سے عینک ہٹاتی ہے اور پھر حیرانی سے ادھر اُدھر دیکھ کر دوبارہ اسے پہن لیتی ہے۔
"At 2 years old she could barley see as she's extremely farsighted–this is her first time seeing things clearly in her life!" her elated parents tell Good News Movement. pic.twitter.com/hDeRXKw0IE
— GoodNewsMovement (@GoodNewsMoveme3) November 11, 2021
کمسن بچی دوسری بار عینک کو ہٹاتی ہے اور مسکراتے ہوئے اسے دوبارہ پہن لیتی ہے، ویڈیو کے عقب میں موجود لوگ بچی کی مسکراہٹ دیکھ کر خود بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ دو سال کی عمر میں بمشکل ہی دیکھ سکتی تھی کیونکہ اس کی نظر کمزور تھی، یہ پہلی بار ہے کہ عینک لگنے کے بعد اس کو سب کچھ صاف دکھائی دے رہا ہے۔
بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک 5 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’میں ایک ایسے شخص کو جانتا ہوں جسے بالکل بھی نظر نہیں آتا تھا جب اس نے پہلی بار قدرت کے رنگ دیکھے تو وہ رونا نہ روک سکا تھا۔