منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی کے 2 نوجوان سوئیڈن کی جھیل میں ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سوئیڈن میں کراچی کے دو نوجوان مبینہ طور پر جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یکم جون کو دو دوست عارف زیدی اور سلمان نسیم دیگر دوستوں کے ساتھ اسٹاک ہوم کی جھیل پر پکنگ کے لیے گئے تھے۔

دونوں نوجوان مبینہ طور پر جھیل میں نہانے کے بعد واپس نہیں آئے۔

ریسکیو حکام نے دونوں دوستوں کی لاشیں نکال لیں تاہم ابھی تک ڈوبنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہٰں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے کی تفتیش کے بعد میتیں کراچی منتقل کی جائیں گی۔

نوجوان عارف زیدی کے بھائی خالق زیدی کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے معلوم ہوا کہ سویڈن میں دو نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد انہوں نے اپنے بھائی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ وقت گزرنے کے بعد انہیں اطلاع ملی کہ جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے نوجوانوں میں ایک ان کا بھائی بھی شامل ہے۔

عارف زیدی بتایا تھا کہ ان کے بھائی عارف سویڈن میں مقیم تھا اور گذشتہ ہفتے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریحی کے لیے جھیل کنارے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں