تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 2 نوجوان تیندوے سے بال بال بچ گئے

اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں دو نوجوان تیندوے سے بال بال بچ گئے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر تیندوا دیکھا گیا، دو نوجوان ایک منٹ کی دوری پر تیندوے کے سامنے آنے سے بچ گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہائیکنگ ٹریک پر تیندوا شام 6 بجکر 19 منٹ پر گزرا، ٹھیک ایک منٹ بعد دو نوجوان بھی اسی ٹریک سے گزرے۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ دونوں نوجوان ہائیکنگ کے دوران راستہ بھول گئے تھے، غروب آفتاب کے بعد ٹریک پر جانے والے نوجوانوں نے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ وائلڈ لائف حکام نے عوام کو تیندوے کی موجودگی کے حوالے سے خبردار کیا ہوا ہے۔

اس سے قبل وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سورج غروب ہونے کے بعد ٹریل 4 اور 6 پر جانے والے افراد کی نشاندہی کریں، شام کے وقت مارگلہ نیشنل پارک میں جنگلی حیات گھومتے ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ہوگا اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ یکم فروری کو اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے کیمروں نے نایاب نسل کے مادہ تیندوے کی عکس بندی کردی تھی۔ شہزادی نامی مادہ تیندوہ کو ٹریل 4 اور 6 کے درمیان 5 دنوں میں تین بار دیکھا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -