تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 20 مریض صحتیاب، وزیر صحت

مسقط : کرونا وائرس کے خلاف عمان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، عمان کے وزیر صحت ڈاکٹر احمد سعیدی نے کوویڈ 19 کی موذی وبا میں مبتلا 20 مریضوں کے صحتیاب ہونے کا اعلان کردیا۔

عمانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان کے شہری بھی کرونا وائرس کی جان لیوا وبا میں مبتلا ہیں جس کی روک تھام کےلیے عمانی حکومت کی جانب سے ملک بھر اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس میں اسکولوں اور دفاتر کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔

عمانی وزیر صحت ڈاکٹر احمد سعیدی نے کہا کہ ہمارا اہم مقصد کرونا وائرس کی موذی وبا کے پھیلاؤ کی رفتار کم کرنا تھا اور ہم یہی کرسکتے تھے۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا 7 افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں جن میں سے دو متاثرین کو مصنوعی سانس فراہم کی جارہی ہے۔

سلطنت عمان میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے پہلے کئی پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں، جس کے تحت عوامی تفریحی مقامات،، اور اجتماع میں جانے پر پابندی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دکانداروں کےلیے عمانی حکومت کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ عمان میں کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 130 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -